آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کےخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی، علی امین گنڈاپور کےوکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی جانب سےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسےعدالت نے منظورکرلیا۔
بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
آئینی ترمیم : نمبرز پورے کرنے کےلیے ارکان پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ کو اغوا کیا جارہا ہے ، فواد چوہدری
یاد رہےکہ 2022 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کےحوالے سے علی امین گنڈاپور کی ایک شخص کےساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوگئی تھی جس میں علی امین گنڈاپور پوچھ رہےہیں کہ بندوقیں کتنی ہیں، جس پر دوسرا شخص کہتاہے کہ بہت ہیں۔
علی امین گنڈاپور کےخلاف تھانہ گولڑہ میں آڈیو لیک کےحوالے سےمقدمہ درج تھا۔