ابھینندن نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ سنتے ہی کیا کیا؟

پاکستان کی فضائی حدود میں گزشتہ برس27 فروری کو دراندازی کرنیوالے بھارتی لڑاکا طیارے کو پاک فضائیہ نے گرا کر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا ، تاہم جہاز گرنے کے بعد جب بھارتی پائلٹ کو علم ہوا کہ طیارہ پاکستانی حدود میں گر چکا ہے تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی۔
جہاز گرنے کے بعد بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کو سب سے پہلے دیکھنے والے بزرگ عبدالرحمن کے مطابق بھارتی پائلٹ طیارے سمیت ان کے گھر کے سامنے ہی گرا تھا اور جب وہ ابھینندن کے پاس پہنچے تو اس کے ہاتھ میں پستول تھا۔ تاہم ابھیندن نے مدد مانگی اور پانی کا مطالبہ کیا جس پر بزرگ پاکستانی شہری عبدالرحمن نے کہا کہ پہلے پستول نیچے رکھو پھر پانی پلاؤں گا لیکن اس نے پستول نیچے نہیں رکھا۔ابھینندن نے سوال کیا کہ یہ کون سی جگہ ہے؟ جب بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو کہا کہ یہ انڈیا ہے، تویہ سنتے ہی ابھینندن نے جے ہند کا نعرہ لگایا،اسی وقت سویلین یہاں جمع ہو گئے اور شور مچایا کہ اسے پکڑو،ابھینندن اس کے بعد بھاگنے لگا۔اس نے ہوائی فائر کرنے کے بعد شہریوں پر بھی فائر کیا۔تاہم سب نے مل کر بھارتی پائلٹ کو گھیر لیا بعدازاں پاک فوج کے اہلکار بھی آ گئے۔
عینی شاہد محمد طیب نے بتایا کہ بھارتی پائلٹ نے جہاں لینڈ کیا ہم وہاں موجود تھے۔جب ابھینندن نے جے ہند کا نعرہ لگایا تو ہم نے پرجوش ہو کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔جو سنتے ہی اس نے بھاگنا شروع کر دیا۔اسی وقت وہاں آرمی پہنچ گئی جنہوں نے ابھینندن کو تحویل میں لے لیا۔
یاد رہے کہ ابھی نندن کو گزستہ سال پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی فضائی ٹینشن کی صورت میں گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے بعد اگلے دن اسے خیر سگالی کی مثال پیدا کرتے پوئے بھارت کو واپس کردیا گیا تھا لیکن اس کا جہاز اور یونیفارم ابھی تک پاکستان کی تحویل میں موجود ہے۔بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان وزیراعظم نے کیا تھا۔

جواب دیں