اب آپ کرائے پر بھی اچھے رشتے دار حاصل کر سکتے ہیں

عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ دولت سے انسان دنیا کی ہر شے خرید سکتا ہے لیکن رشتے دار نہیں۔ کام ابھی یہ بات غلط ثابت ہوتی دکھائی دیتی ہے چونکہ اب آپ دولت کے ذریعے رشتہ دار بھی خرید سکتے ہیں۔
جاپان میں اب یہ سہولت دستیاب ہوگئی ہے کہ اگر آپ اکیلے ہیں تو کوئی پریشانی کی بات نہیں ، آپ صرف ایک فون کال پر کسی بھی شخص یا عورت کو بطور اپنا شوہر ، بیوی ، چچا ، چچی ، بھائی یا کزن خرید سکتے ہیں۔ چاہے کچھ گھنٹوں کے لیے یا کچھ مہینوں کے لیے۔ لیکن اس کے لیے آپ کو خطیر رقم ادا کرنا پڑے گی ، کسی عمر رسیدہ شخص کی خدمات کیلئے آپ کو کم رقم ادا کرنا پڑتی ہے لیکن جوان کے لیے زیادہ قیمت ادا کرنا ہوتی ہے۔
اس طرح تنہائی کے شکار افراد کو وقت گزارنے کے لیے اچھے ساتھی مل جاتے ہیں جن کو وہ اپنی مرضی سے گھنٹوں یا دنوں کے حساب سے اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔ لیکن یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ رشتہ دار صرف ٹائم پاس کرنے کے لیے حاصل نہیں کیے جاتے ، کچھ شوہر اپنی بیویوں کو جلانے کے لیے بھی جعلی گرل فرینڈ کی خدمات حاصل کرتے ہیں اور اسی طرح کچھ بیویاں شوہروں کو جلانے کے لیے جعلی خاوندوں کی خدمات حاصل کرتی ہیں ۔
جاپان میں کلائنٹ پارٹنر نامی کمپنی ایک دوست خواہ وہ لڑکا یا لڑکی، 11 گھنٹے کے لیے کرایے پر دینے کے 800 ڈالر چارج کرتی ہے جوکہ پاکستانی 1 لاکھ 32 ہزار روپے بنتے ہیں ، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سہولت سے جاپان کی لوکل پروڈکشن کمپنیاں بھی استفادہ کرتی ہیں اور کرایے پر حاصل کیے جانے والے لڑکے یا لڑکیوں سے من چاہے رول ادا کروائے جاتے ہیں جس کے عوض ان کو 50 ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے ادا کیے جاتے ہیں۔
اسی طرح کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں مرنے والوں کیلئے رونے کے لیے بھی لوگ کرایے پر حاصل کیے جاتے ہیں ، مصر اور روم جیسے ممالک اس حوالے سے کافی مقبولیت رکھتے ہیں جہاں مرنے والوں کا ماتم کرنے کے لیے کرائے پر لوگ حاصل کیے جاتے ہیں اور شرط عائد کی جاتی ہیں کہ ان کے رونے کی آوازیں دور دراز گھروں تک پہنچنی چاہئیں تاکہ اردگرد کے لوگوں کو پتہ چلے کے قریبی گھر میں فوتگی ہو گئی ہے۔ کچھ لوگ قریبی رشتے دار کی فوتگی پر خود رونے کو معیوب سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ایسے کرایہ دار افراد کی خدمات حاصل کرتے ہیں

جواب دیں