مولانا فضل الرحمن کی تجاویز پر کھلے دل سے غور کر رہے ہیں : احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی تجاویز پر کھلے دل سے غور کررہے ہیں۔

سینئر رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم سے متعلق معاملات زیرغور ہیں، آئینی ترمیم کا عمل شروع کیاتو اپوزیشن جماعتوں اور جے یو آئی کی طرف سے کہاگیا کچھ وقت دیں۔

مجھے ترمیم سےپیچھےہٹنےکا کہنےوالےخودہٹ جائیں، بلاول بھٹو


وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا کہ ہم نمبرز پورےکرسکتے تھے لیکن اتفاق رائے چاہتے تھے، آئینی ترمیم پر زیادہ سےزیادہ سپورٹ لینے کی کوشش ہے، مولانا فضل الرحمٰن کی تجاویز پر کھلے دل سے غور کررہے ہیں۔

عدالتی سیاسی فیصلے سیاسی بحران کی وجہ

وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں ہر سیاسی بحران کے پیچھے عدالتی سیاسی فیصلہ تھا،ہر سیاسی جماعت کی اپنی اپنی تجاوزیر ہیں،جس پر غور کیا جا رہا ہے۔

سینئر رہنما مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی کے پاس اکثریت نہیں ہے،امید ہے ملکی استحکام کےلیے اچھی شکل نکلے گی،کچھ لو اور کچھ دو پر ہی اتفاق رائے ہوتا ہے،بلیک میلنگ کے ہتھیار کے سامنے ریاست کو سرنگوں نہیں کرنا چاہیے۔


احسن اقبال نے یہ بھی کہاکہ چین کے وزیر اعظم کانفرنس سے ایک دن پہلے پاکستان آئےہیں،ایس سی او پاکستان کی ریاست کےلیے ایک بہت اچھا موقع ہے۔

پی ٹی آئی کی بلیک میلنگ

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی بلیک میلنگ کےذریعہ مراعات حاصل کرنا چاہتی ہے، احتجاج کریں گے تو وہی سلوک ہوگا جو فتنہ کرنےوالوں کے ساتھ ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر نےکہا کہ میں خود جیل میں رہا ہوں،جیل میں روزانہ ڈاکٹرز آتےہیں اور معائنہ کرتے ہیں،جیل میں اسپتال ہوتےہیں، اگر ٹریٹ نہیں ہوتا تو باہر بھیج دیا جاتا ہے،جیل ڈاکٹر کی رپورٹ کےمطابق آپ کو سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

Back to top button