اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت ناساز، وینٹی لیٹر پر منتقل

خالد بٹ نے سینئر اداکارہ کی طبعیت خرابی سے متعلق بتایا کہ دردانہ بٹ شدید علیل ہیں اور انہیں طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ 83 سالہ دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور کامیڈی ڈرامہ ’ففٹی ففٹی‘ میں معین اختر کے ساتھ کیا تھا۔
سینئر اداکارہ کو ان کی بہترین صلاحیتوں کے اعتراف میں سال 1985 میں پی ٹی وی کی جانب سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔