اداکارہ صبا قمر کی خوابوں کا شہزادہ معروف اداکار کون ہے؟

خوبرو اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ اگر احسن خان شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ ان کی شادی کے لیے پہلا انتخاب ضرور بنتے، کیونکہ وہ انہیں بے حد پسند کرتی تھیں لیکن شادی کیلئے پرپوز کرنے میں دیر ہوگئی۔اداکارہ نے اس بات کا اظہار احسن خان کے اپنے یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں کیا ہے، 15 نومبر کو احسن خان نے ایک پوڈکاسٹ شیئر کیا جس میں دونوں اداکار ایک دوسرے سے ہنسی مذاق کے علاوہ روزمرہ کی باتیں شیئر کر رہے تھے۔پوڈکاسٹ کے دوران احسن خان نے صبا قمر سے سوال پوچھا کہ کسی ایسے ہیرو کا نام بتائیں جو شادی شدہ نہ ہوتا اور آپ بھی کسی کے ساتھ تعلق میں نہ ہوتیں اور آپ انہیں شادی کے لیے پروپوز کر لیتیں، صبا نے احسن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب میں اداکارہ نہیں تھی تو میں نے کہیں سے احسن خان کا نمبر لے لیا تھا اور انہیں میسجز اور کالز کرتی تھی کہ مجھے ان کے ساتھ صرف ایک بار کام کرنا ہے۔

صبا قمر نے کہا کہ وہ اس بات کا پہلی بار اعتراف کر رہی ہیں، مجھے ان سے پیار ہو گیا تھا اور جب ان سے اپنے جذبات کا اظہار کرنا تھا تو احسن خان کی زندگی میں بھابھی آگئیں اور مجھے دیر ہوگئی، احسن خان نے جواب دیا کہ میں سمجھتا رہا کہ صبا قمر کا کہیں اور رشتہ ہو چکا ہے یا وہ لوو میرج نہیں کریں گی، صبا قمر نے کہا کہ جب لڑکیاں بولتی ہیں کہ ’نہیں کروں گی‘ تو اس کا مطلب ہے کہ وہ کریں گی۔یاد رہے کہ احسن خان کی فاطمہ کے ساتھ شادی 2008 میں ہوئی تھی، اداکار اب 2 بیٹے اور 2 بیٹیوں کے باپ بن گئے ہیں، دوسری جانب صبا قمر نے بھی حال ہی میں محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف کیا تھا کہ لیکن انہوں نے اس شخص کا نام نہیں بتایا کہ وہ کس کی محبت میں گرفتار ہیں۔اداکارہ نے میزبان عمران اشرف کے پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کے موقع پر بتایا تھا کہ پھول پیار کرنے والے دیتے ہیں، مجھے پیار بھی بہت ملا ہے اور پیار کرنے والے بھی ہیں لیکن ایک انسان ہے جو ہر پیار پر بھاری ہے، ہم انسانوں کو ’کوئی‘ کی ہمیشہ ضرورت ہے، کوئی انسان کسی کے بغیر رہ نہیں سکتا جس پر عمران اشرف نے ایک بار پھر سوال کیا تھا کہ اس لمحے آپ ضرورت مند ہیں یا آپ کی ضرورت پوری ہو چکی ہے جس پر اداکارہ صبا قمر شرما گئی تھیں اور انہوں نے صرف ’الحمداللّٰہ‘ کے جواب ہی سے اکتفا کیا۔

Back to top button