اداکارہ نرگس اور انکے شوہر کی لڑائی کس عورت کی وجہ سے ہوئی؟
تحریر: آفتاب انور
اپنے پولیس افسر شوہر ماجد بشیر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی معروف پاکستانی اداکارہ نرگس کے انتہائی قریبی ذرائع نے انکشاف کیا یے کہ میاں بیوی میں جھگڑوں کا اغاز تب ہوا جب نرگس کو پتہ چلا کہ انکا شوہر معروف ٹی وی میزبان آفتاب اقبال کی سابقہ اہلیہ اور معروف ڈانسر مریم کے ساتھ افئیر چلا رہا ہے۔ ذرائع کا دعوی یے کہ آفتاب اقبال نے مریم سے دوسری شادی کی تھی لیکن بعد میں اسے چھوڑ دیا۔ لیکن مریم آج بھی آفتاب اقبال سے ہونے والے دو بچوں کا لاکھوں روپے ماہانہ خرچ وصول کر رہی ہے۔
سینئر صحافی آفتاب انور کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق نرگس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب اداکارہ نے ماجد بشیر سے مریم کیساتھ تعلقات کے بارے میں اپنے شوہر ماجد بشیر سے باز پرس کی تو اس نے تشدد کر کے اس کا منہ بند کروانا چاہا۔ انکے مطابق تشدد کا یہ سلسلہ پچھلے دو سال سے جاری تھا۔ اس دوران دونوں کے مابین صلح کی کوششیں بھی ہوئیں اور 12 ربیع الاول کے موقع پر ماجد بشیر نے خانہ کعبہ میں قسم اٹھا کر نرگس کو یقین دلایا کہ اس کے اور مریم کے تعلقات ختم ہو گئے ہیں۔
لیکن اس دوران جب نرگس کینیڈا گئی تو ماجد بشیر نے مریم کو اپنی بیوی کے فارم ہاؤس پر بلا کر کئی دن اس کے ساتھ گزارے۔ جب نرگس کو اس بات کا پتہ چلا تو اس نے ماجد بشیر سے باز پرس کی جس پر دوبارہ جھگڑا ہو گیا اور اسے دوبارہ تشدد سہنا پڑا ۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ نرگس کے پاس ماجد بشیر اور مریم کے تعلقات کے تمام ثبوت موجود ہیں جنہیں مناسب وقت پر میڈیا کے سامنے رکھا جائے گا۔ نرگس کے قریبی ذرائع کا یہ بھی دعوی ہے کہ ماجد بشیر ان کی والدہ اور مرحومہ بہن ثمینہ کا مجموعی طور پر 40 لاکھ کا مقروض ہے۔ اسکے علاوہ اس نے ایک کروڑ روپیہ ماجد بشیر کو اپنی گارنٹی پر ادھار دلوا رکھا ہے۔
نرگس کے قریبی ذرائع کا دعوی ہے کہ ماجد بشیر کے بھائی حاشر بشیر کے بینک لاکر میں نرگس کا 100 تولے سونا بھی موجود ہے۔ نرگس نے پولیس کے پاس درج ایف آئی آر میں یہ الزام عائد کیا ہے کہ ماجد بشیر اپنے اور مریم کے افئیر کا بھید کھلنے کے بعد سے اس پر تشدد کر کے اس کا فارم ہاؤس اور برکی روڈ پر نوکنال زمین اپنے نام کروانا چاہتا تھا تاکہ وہ اسے طلاق دے کر مریم سے شادی کر سکے۔ لیکن نرگس کا موقف تھا کہ یہ جائیداد اس کے بچوں کی امانت ہے اور وہ کسی صورت اسے کسی کے نام ٹرانسفر نہیں کرے گی ۔
تشدد کے وقوعہ کے روز یکم نومبر کی صبح ماجد بشیر نرگس کے گھر واقعہ ڈیفنس فیز 8 پہنچا اور دوبارہ اسے پراپرٹی اپنے نام ٹرانسفر کرنے کے لیے مجبور کرنے لگا۔ نرگس کے قریبی ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ نرگس کے انکار کے بعد اس نے اپنے سرکاری پسٹل کے ساتھ اداکارہ ہر اندھا دھند تشدد کیا۔ اس موقع پر نرگس کی ملازمہ رابعہ نے انہیں چھڑوانے کی کوشش کی تو اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس وقت باہر گیٹ پر ماجد بشیر کے چھ گن مین موجود تھے لیکن کسی نے بھی نرگس کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔
وقوعہ کی خبر ملتے ہی نرگس کا باپ بھائی بھابھی والدہ موقع پر پہنچے لیخن ماجد بشیر نے انہیں بھی اندر انے کی اجازت نہ دی جس پر نرگس کی فیملی نے 15 پر پولیس کو اطلاع دی۔ اسکے بعد علاقے کی پولیس موقع پر پہنچی جسے ماجد بشیر نے ڈرا دھمکا کر واپس بھیج دیا کیونکہ وہ خود بھی پنجاب پولیس میں افسر ہے۔ اسکے بعد نرگس نے اپنے تشدد زدہ چہرے کی تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تو معاملہ پنجاب حکومت کے نوٹس میں آ گیا جس پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس کو قانونی کاروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔
نرگس چونکہ کینیڈین شہری ہیں اس لیے کینیڈین ایمبیسی نے بھی انہیں ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ نرگس کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ طبیعت بحال ہونے کے بعد خود میڈیا کے سامنے تمام حقائق پیش کریں گی۔