اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 84 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی،انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روز بھی زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے،آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 633 پوائنٹس بڑھ کر 84 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ہے۔

کے ایس ای-100 انڈیکس 633 پوائنٹس اضافے کےبعد 84 ہزار 165 پر پہنچ گیا، جو آخری کاروباری روز 83 ہزار 531 پربند ہوا تھا۔

واضح رہےکہ 4 اکتوبر بروز جمعہ کو انڈیکس میں 810 پوائنٹس بڑھ کر 83 ہزار 531 پر بند ہواتھا۔

اس سے قبل مہینے کےپہلے روز یکم اکتوبر کو انڈیکس 690 پوائنٹس بڑھ کر 81 ہزار 114 پر پہنچاتھا۔30 ستمبر کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روز مندی کا رجحان رہا تھا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 910 پوائنٹس کی تنزلی ہوئی تھی، تاہم کاروبار کے اختتام میں انڈیکس قدرے بحالی کے بعد 177 پوائنٹس یا 0.22 فیصد تنزلی سے 81 ہزار 114 پر آ گیا تھا۔

واضح رہےکہ 26 ستمبر کو آئی ایم ایف کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری کے باوجود اسٹاک ایکس چینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کےدوران تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل ہو گیاتھا اور انڈیکس میں 589 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

اس سےایک روز قبل بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 764 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تھی۔

 

8آئی پی پیزبجلی خریداری کےمعاہدےختم کرنےپرتیار

Back to top button