اطالوی مارشل جیک دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ بن گئے

ٹوکیو اولمپکس میں اطالوی کھلاڑی مارشل جیکب دنیا کے تیز ترین انسان قرار پائے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق 100 میٹر ریس میں اٹلی کے کھلاڑی مارشل جیکب نے کامیابی حاصل کی ہے اور وہ دنیا کے تیز ترین انسان قرار پائے ہیں۔

جیکب نے 9.8 سیکنڈ میں 100 میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ واضح رہے کہ یوسین بولٹ کا اولمپکس 100 میٹر ریس کا ریکارڈ 9.63 سیکنڈ کا ہے۔

  سو میٹر ریس میں امریکی ایتھلیٹ دوسرے جب کہ کینیڈین ایتھلیٹ کا تیسرا نمبر ہے۔

Back to top button