اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی  بیرون ممالک میں برآمد کرنے کی اجازت دیدی۔

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی  ایکسپورٹ کرنے کی منطوری دیدی۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ قیمت بڑھنے کی صورت میں چینی کی ایکسپورٹ روک دی  جائے گی ۔آوٹ سٹینڈنگ کسٹم ڈیوٹیز کی ضروریات کے لیے 127 ملین رقم کی منظوری دی گئی۔

ایوان صدر کے ملازمین کے اخراجات کے لیے 29 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔

وزارت صحت کے لیے پانچ ارب چالیس کروڑ رقم کی منظوری ، ای سی سی

کشمیر اور گلگت بلتستان کےلیے چار ارب بانوے کروڑ روپے کی منطوری دی گئی۔

پاسکو کے بقاجات کے لیے 6ارب 59 کروڑ 60لاکھ روپے کی منظوری،

ہاوسنگ اینڈورکس کے بقایاجات کے لیے 370 ملین روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

وویمن انکلوسو فنانس پراجیکٹ کے لیے 14ارب 25 کروڑ روپے کی منطوری،فنانس ڈویژن کے آڈٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے لیے 97 ملین روپے کی منطوری دی گئی۔

گرین ٹورزم پاکستان پراجیکٹ کے لیے پانچ ارب روپے کی منظوری ،وزارت دفاع کےرواں مالی سال کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے 24ارب کی منطوری دی گئی۔

Back to top button