امتحان میں 50 فیصد نمبر ایم سی کیوز، 20 فیصد مختصر اور 30 فیصد طویل سوالات ہوں گے
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہےکہ نویں اور دسویں کے امتحانات جولائی میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امتحانات میں 50 فیصد نمبر ملٹی پل چوائس سوالات (ایم سی کیوز )، 20 فیصد مختصر اور 30 فیصد سوالات طویل ہوں گے۔سعید غنی نے کہا کہ امتحانی پالیسی سے تعلیمی بورڈز کو اختلاف نہیں ،کچھ بورڈز چیئرمینز نے تعلیمی پالیسی پر اختلاف کیا ہوگا، ہوسکتا ہے اس پالیسی سے کچھ نقصان ہو لیکن اس کا راستہ بھی نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ کل یا پرسوں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ کرینگے، اسکول کھلنے سےمتعلق فیصلہ جب بھی کریں گےمشاورت سےکریں گے، اگر بازار ، شادی ہال کھولتے ہیں تو ویکسینیشن لازمی ہوگی، شہری لازماً اپنی ویکسینیشن کرائیں۔