امریکی صدر جوبائیڈن کا اہلیہ کے ہمراہ سائیکل پر گشت

امریکی خاتون اول جل بائیڈن کی 70 ویں سالگرہ پر صدر بائیڈن اہلیہ کے ہمراہ سائیکل پر نکل پڑے۔جوبائیڈن کی اہلیہ اور امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے گزشتہ روز اپنی 70ویں سالگرہ منائی۔جل بائیڈن نے اپنی 70 ویں سالگرہ امریکی صدر جوبائیڈن کے ہمراہ ڈیلویر میں مقیم ویکیشن ہوم میں منائی۔اس دوران دوپہر کے اوقات میں جوبائیڈن کو اہلیہ کے ہمراہ سڑکوں پر سائیکل چلاتے بھی دیکھا گیا، یہی نہیں وہاں موجود دیگر سائیکل سواروں نے جل بائیڈن کو دیکھ کر سالگرہ کی مبارکباد باد بھی دی۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں جل بائیڈن کو ہاتھ ہلاکر ان افراد کا شکریہ اداکرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Back to top button