امریکی صدر کا اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کا عزم کا اظہارکردیا۔حماس کو ختم کرنے تک اسرائیل کی فوجی امداد جاری رکھیں گے۔ اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ عالمی رائے عامہ ایک ہی رات میں بدل بھی سکتی ہے۔
اس دوران امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اپنے مضبوط تعلق کا بھی اشارہ دیا۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار سے زائد ہوچکی ہیں۔