امریکی فوک گلوکاردوران پرفارمنس چل بسے

زندگی کا نصف سےزیادہ حصہ موسیقی کودینےوالے71سالہ امریکی فوک گلوکاراسٹیج پرپرفارمنس کے دوران دل کا دورہ پڑنےسےچل بسے۔
ذرائع کےمطابق71 سالہ ڈیوڈ اولنےامریکی ریاست فلوریڈا کےایک شہرمیں اسٹیج پرپرفارمنس کےدوران چل بسے۔ رپورٹ کےمطابق گلوکارکی موت گانا گانےکےدوران ہوئی اورانہوں نےمرنےسےقبل مداحوں سے’معذرت‘ کی اوراگلے ہی لمحےچل بسے۔ رپورٹ میں میوزیکل پروگرام میں موجود افراد کا حوالہ دیتےہوئےبتایا گیا کہ ڈیوڈ اولنےساتھی گلوکاروں اورموسیقاروں کےساتھ گانےپرپرفارمنس کررہےتھےکہ انہیں دل کا دورہ پڑا۔

عینی شاہدین کےمطابق دل کا دورہ پڑتےہی انہوں نےگلوکاری چھوڑکرپروگرام میں موجود تمام افراد سے ’معافی‘مانگی اورآرام سےاپنی کرسی پربیٹھتےہوئےاپنا سرسینےکی طرف جھکا دیا۔ ان کےساتھ پرفارمنس کرنےوالےگلوکاروں وموسیقاروں کےمطابق انہوں نےابتدائی طورپرسوچا کہ ڈیوڈ اولنےچند لمحوں کی خاموشی کی وجہ سےلوگوں سےمعذرت کررہےہیں تاہم ان کی خاموشی ابدی ثابت ہوئی۔پروگرام میں موجود ایک خاتون نےڈیوڈ اولنےکی موت کےحوالےسےاپنی فیس بک پوسٹ میں انہیں عظیم شخص قراردیا اورواقعہ بیان کرتےہوئےلکھا کہ فوک گلوکارپرفارمنس کےدوران ہی چل بسے۔

انہوں نےلکھا کہ مرنےسےقبل انہوں نےمداحوں سےمعذرت کی اورانتہائی سکون کےساتھ اپنا سر نیچےجھکا کرسینےکی طرف لائے۔ انہوں نےلکھا کہ ڈیوڈ اولنےکےہاتھ سےنہ توگٹارگرا اورنہ ہی وہ خود کرسی سےگرے اوران کی زندگی کےآخری لمحات انتہائی پرسکون تھے۔ ڈیوڈ اولنےکوامریکا کی روایتی موسیقی کےنامورگلوکاروں میں شمارکیا جاتا تھا تاہم ساتھ ہی ان کی موسیقی میں جدیدت کی جھلک بھی دکھائی دیتی تھی۔

ڈیوڈاولنےکی ویب سائٹ پربھی اس بات کی تصدیق کی گئی کہ گلوکار کی موت پرفارمنس کےدوران دل کا دورہ پڑنےکی وجہ سےہوئی۔ ڈیوڈ اولنےنےنصف سےزیادہ حصہ موسیقی کودیا اورانہوں نے تقریبا20میوزک ایلبم ریلیزکیے، ان کا آخری میوزک ایلبم 2 سال قبل2018 میں ریلیزہوا تھا۔
مرنےسےچند دن قبل ہی انہوں نےفیس بک پرایک گانےکی ویڈیوجاری کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!