انتہائی تیز رفتار ماحول دوست کار تیار

برطانوی کمپنی نے بجلی اور پٹرول سے چلنے والی تیز رفتار کار لانچ کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی کمپنی بینٹلی نے ہائبرڈ ماڈل پیش کر دیا۔ ماحول دوست کار پٹرول اور بجلی سے چل سکے گی۔ کار میں پاور ٹرین انجن استعمال کیا گیا ہے۔ اس انجن کو 14.1 کلو واٹ بیٹری سے منسلک کیا گیا ہے جو مجموعی طور پر 536 ہارس پاور اور 750 این ایم ٹارک کے ساتھ ہے۔

تیز رفتار کار 4.1 سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی تاہم بینٹلی کا کہنا ہے کہ اس کی مشترکہ رفتار 430 میل سے زیادہ ہے جبکہ صرف بجلی پر 25 میل فی گھنٹہ ہے۔اس کار میں 20، 21 اور 22 انچ کے تین مختلف سائز کے ٹائر لگ سکتے ہیں جبکہ کار کے اندر انتہائی دلفریب کیبن موجود ہے جو پانچ مختلف رنگوں میں دستیاب ہیں۔

ہائبرڈ کار کے کیبن میں ایک ایسا بٹن بھی موجود ہے جو گاڑی کو خود بخود کنٹرول کرتا ہے اور نیویگیشن کی معلومات سمیت دیگر چیزوں کو کنٹرول کرتا ہے۔کار میں ایک ایسا آپشن بھی موجود ہے جو بیٹری کو چارج کرتا ہے۔کمپنی کی جانب سے کار کی قیمت کا ابھی تک تعین نہیں کیا گیا ہے تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ کار انتہائی مہنگی ہو گی جو رواں سال کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

Back to top button