ہائیکورٹ کا رات گئے کھلے ریسٹورنٹس پر50ہزارجرمانےکاحکم

لاہورہائیکورٹ نےرات گئے کھلے رکھنے والے رریسٹورنٹس پر 50ہزار روپے جرمانے کاحکم دیدیا۔عدالت نے حکم جاری کیا کہ بغیر اجازت کیفے چلانے والوں کیخاف فوری کارروائی کی جائے۔

ہائیکورٹ میں  سموگ تدار  ک کیلئے دائردرخواستوں پرسماعت ہوئی ۔لاہورہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیلئے ایس او پیز کی  خلاف ورزی کرنے پر جوہرٹاؤن کے کیفے سیل کرنے کاحکم دیدیا ۔

وکیل ایل ڈی اے نے کہا لاہور کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش 25دسمبر تک مکمل ہوگی۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ انڈرپاسز کی تزئین وآرائش کو جلدی مکمل کریں۔25دسمبر تو بہت دور ہے ۔9انڈرپاسزکی تعمیر کے باعث ٹریفک جام رہتی ہے۔پیرتک مشاورت کرکے بتائیں کب تک انڈرپاسز کی تعمیرمکمل ہو سکتی ہے ۔

فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ کیا سی بی ڈی نے کوئی ایک گرین پراجیکٹ شروع کیا ہے؟بلند وبالا عمارتیں کھڑی کررہے ہیں مگر گرین پراجیکٹ کوئی شروع کیا؟

جوڈیشل واٹرکمیشن نے کہا سی بی ڈ ی نے کہا تھا گرین پراجیکٹ شروع کریں گے؟

عدالت نے سی بی ڈی سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ۔سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔

Back to top button