انسولین ماضی کا قصہ بننے کے قریب،کیپسول تیارکرلیاگیا

دہائیوں سے ذیابیطس کے بیشتر مریضوں کو دن بھر میں اپنے بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے انسولین کے انجیکشن استعمال کرنا پڑتے ہیں۔مگر اب ماہرین نے کیپسول تیارکرلیا۔مگر امکان ہے کہ مستقبل قریب میں انسولین کے استعمال کے لیے انجیکشن کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں 42 کروڑ سے زائد افراد ذیابیطس کے مریض ہیں جن میں سے ساڑھے 7 کروڑ روزانہ انسولین کا استعمال کرتے ہیں۔
مگر اب سائنسدانوں نے جسم میں انسولین کی فراہمی کا نیا ذریعہ دریافت کرلیا ہے۔
آسٹریلیا سڈنی یونیورسٹی اور ناروے کی آرکٹک یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں نئی قسم کی انسولین تیار کی ہے جسے کیپسول یا چاکلیٹ کے ٹکڑے کے ذریعے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

Back to top button