انسٹاگرام کی جانب سے ٹک ٹاک کو شکست دینے کی حکمت عملی سامنے آگئی

انسٹاگرام پہلے ہی ایک مقبول سوشل نیٹ ورک ہے جس کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہےمگر ٹک ٹاک کی مقبولیت نے اب فیس بک کی زیرملکیت ایپ کو فوٹو شیئرنگ سے باہر نکل کر سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایدم موسیری نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ اب کمپنی کی جانب سے کریٹیرز، ویڈیو، شاپنگ اور مسیجنگ سے مبنی فیچرز پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب لوگ انسٹاگرام کو تفریح کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے ٹک ٹاک اور یوٹیوب کے پھیلائو کو بھی تسلیم کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ کمپنی دونوں کو ٹکر دینا چاہتی ہے۔

اس کے لیے ابتدائی تجربے کے طور پر انسٹاگرام کی جانب سے فیڈ میں تبدیلیاں لاتے ہوئے انٹرسٹس یا ٹاپکس ریکومینڈیشنز میں اضافہ کیا جائے گا، جن کو وہ ایپ میں فالو نہیں کررہے ہوں گے۔

حال ہی میں ایپ میں صارفین کی ٹائم لائن پر مختلف موضوعات پر سجیشنز میں اضافے کو ٹیسٹ کیا گیا اور آپ پر چھوڑا گیا کہ ان موضوعات میں سے کس پر آپ زیادہ یا کم مواد کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ ٹک ٹاک کے انٹرسٹ بیسڈ الگورتھم پر مبنی فیچر محسوس ہوتا ہے جس میں لوگوں کو ایک ویڈیو دکھا کر ان کی دلچسپی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے اور ایسا ہونے پر اس سے ملتے جلتے مواد کو زیادہ دکھایا جاتا ہے۔

اب انسٹاگرام بھی اسی طرح لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی خواہشمند ہے اور آپ کو انٹرسٹس کے حوالے سے کچھ کنٹرول بھی دیا جارہا ہے۔

انسٹاگرام میں ایک اور بڑی تبدیلی ویڈیو ہے اور آئی جی ٹی وی میں کچھ خاص کامیابی نہ ملنے پر ایڈم موسیری کا کہنا تھا کہ اب فل اسکرین موبائل فرسٹ ویڈیو پر کام کیا جائے گا۔

یہ تو واضح نہیں کہ یہ آئی جی ٹی وی سے کس حد تک مختلف ہوگا مگر ہوسکتا ہے کہ یوٹیوب سے ملتا جلتا تجربہ ہو۔

اسی طرح انسٹاگرام کے بڑے منصوبے کا تیسرا حصہ کریٹیرز سے متعلق ہے اور اس حوالے سے ایکسکیلوزو اسٹوریز نامی فیچر پر کام کیا جارہا ہے، جو سبسکرائپشن بیسڈ ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے میسجنگ پر بھی اب زیادہ توجہ مرکوز کی جارہی ہے اور اس سے دوستوں اور کریٹیرز سے زیادہ چیٹ کرنے میں مدد مل سکے گی۔

گزشتہ سال انسٹاگرام ڈائریکٹ میسج اور فیس بک میسنجر کو مدغم کرنے کے عمل کا آغاز ہوا تھا اور یہ سلسلہ جاری ہے اور اب واٹس ایپ کو بھی اس کا حصہ بنایا جائے گا۔

جہاں تک شاپنگ کی بات ہے تو فیس بک کی جانب سے اس پر کافی عرصے سے بھرپور کام کیا جارہا ہے اور انسٹاگرام میں اس کا تجربہ مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے نئے شاپ بٹن کا ٹیسٹ گزشتہ سال ہوم اسکرین پر شروع کیا گیا تھا اور اب اشتہارات کو بڑھایا جارہا ہے۔

Back to top button