آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر قرض کی منظوری ملنے کاامکان

آئی ایم ایف کے 7دسمبر کو ہونیوالے اجلاس میں پاکستان کو 70کروڑ ڈالر قرض کی منظوری ملنے کاامکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف قرض کے باعث حکومت کو گردشی قرض کو روکنے کیلئے بجلی کے بلوں میں مزید اضافہ کرنا ہوگا۔سہ ماہی بنیادوں پر پہلی ایڈجسٹمنٹ جولائی تا ستمبر واجب الادا ہے۔حکومت نے جنوری میں گیس کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری بھی کرلی۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا توانائی شعبے میں گردشی قرضہ بڑھ کر قومی پیداوار کے 4فیصد یعینی 4ہزار ارب تک پہنچ جائے گا ۔