آفریدی کی بیٹیوں کیساتھ بارش سے لطف اندوز ہوتی تصاویر وائرل

گزشتہ روز کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل کے بعد جہاں شہری خوشی سے جھومتے نظر آئے وہیں متعدد مقبول شخصیات بھی بارش کو انجوائے کرتی نظر آئیں۔انسٹاگرام پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے ہمراہ بارش انجوائے کرتی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
شاہد آفریدی کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ روز تین تصاویر شیئر کی گئیں ایک میں سابق کپتان سب سے چھوٹی بیٹی کوپیٹھ پر اٹھائے بارش کو انجوائے کررہے ہیں جب کہ دوسری تصاویرمیں بھی انہیں دو بیٹیوں کے ہمراہ بارش سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سابق کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا گیا کہ’ کراچی کی بارشیں اور ہم۔شاہد آفریدی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویرکو اب تک 2 لاکھ 58 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے پسند کیا جاچکا ہے، یہی نہیں تصاویر پر سرحد پار مداحوں کی جانب سے بھی محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔