آٹزم کا علاج کرنے والے انجیکشن کے حوالے سے اہم پیشرفت

چینی سائنس دان ایک ایسے انجیکشن پر کام کر رہے ہیں جس کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ آٹزم کی علامات کا علاج کر سکے گا۔فی الحال چوہوں پر استعمال کیے گئے زیرِ تجربہ انجیکشن کے متعلق محققین کا کہنا ہے کہ تحقیق میں حاصل ہونے والے شواہد بتاتے ہیں کہ انجیکشن کو بآسانی آٹزم سے متاثر انسانوں پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
شینگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی آف میڈیسن اور شینگھائی کی فیوڈن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں نے تحقیق میں چوہوں میں جین کو رد و بدل کرنے والا آلہ لگایا جس نے آٹزم علامات سے تعلق رکھنے والے ڈی این اے میں مخصوص تبدیلی کی۔