ایران کا حملہ جائز تھا، ضرورت ہوئی تو مستقبل میں بھی کارروائی کریں گے : آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ  ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز تھا اور ہم اسرائیل کو جواب دینےمیں تاخیر نہیں کریں گے اور نہ ہی جلدی کریں گے۔  اسرائیل مسلمانوں کا مشترکہ دشمن ہے،امت مسلمہ کو اسرائیل کے خلاف متحد ہونا ہو گا۔

آیت اللہ علی خامنہ ای نے  آج 5 سال بعد تہران میں نماز جمعہ کا خطبہ دیااور امامت کرائی، ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے آیت اللہ خامنہ کی اقتدا میں نماز جمعہ پڑھی۔اپنے خطاب میں آیت اللہ علی خامنہ ای نےکہا کہ مسلمان قوموں کو افغانستان سے یمن،ایران سےغزہ اور لبنان تک دفاعی لائن بناناہوگی،ہر ملک کو جارح کے خلاف اپنےدفاع کا حق حاصل ہے، مسلمان متحد ہوجائیں تو دشمنوں پر قابو پاسکتے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہاکہ ہم سب کا دشمن ایک ہے اور اس کی پالیسی مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنےکی ہے،ایران کا دشمن فلسطین،لبنان،عراق،مصر،شام اور یمن کا دشمن ہے۔ انہوں نےکہا کہ جس طرح 7 اکتوبر کا حملہ جائز تھا اسی طرح ایران کا اسرائیل پرحملہ جائز ہے،ضرورت ہوئی تو مستقبل میں بھی کارروائی کریں گے،ہم اسرائیل کو جواب دینےمیں تاخیر نہیں کریں گے اور نہ ہی جلدی کریں گے، اسرائیل قتل و غارت اور عام شہریوں کو قتل کرکے جیتنے کا ڈرامہ کررہا ہے، اسرائیلی حکومت کے جرائم اس کےخاتمے کا باعث بنیں گے۔

خامنہ ای نےکہا کہ اسرائیل کےتحفظ پر امریکی توجہ خطے کےوسائل پر قبضےکی پالیسی کاحصہ ہے،اسرائیل کو خطے سےیورپ تک توانائی کی برآمد کا راستہ بنانا مقصد ہے، خطے میں مزاحمت پیچھے نہیں ہٹے گی اور نا ہی اسرائیل کبھی بھی حزب اللہ اور حماس پر فتح یاب ہوپائے گا۔

حزب اللہ کا لبنان میں 17 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

Back to top button