ایف بی آر نے ٹیکس محاصل میں تاریخ رقم کردی، وزیراعظم بھی معترف

وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس آمدن سے متعلق ایف بی آر کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار 732 ارب روپے ٹیکس محاصل حاصل کیے، گزشتہ سال ایف بی آر نے 4 ہزار 691 ارب روپے ٹیکس وصولی کی تھی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ رواں سال ایف بی آر نے اپنے ہدف سے 18 فیصد زائد ٹیکس وصول کیا، ایف بی آر کی کارکردگی ثبوت ہے کہ معیشت حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مضبوط ہورہی ہے۔

Back to top button