ایم کیو ایم کی ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے معذرت

ایم کیو ایم نے (ن) لیگ سے روایتی سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے معذرت کرلی۔
کراچی میں ایم کیو ایم اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور صوبے میں سیاسی اتحاد پر گفتگو کی گئی۔ایم کیو ایم نے لیاری، کیماڑی اور ملیر کے چند حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے رضا مندی ظاہر کی ہے۔
حیدرآباد میں قومی اسمبلی کی دونوں نشست پر ایم کیوایم نے اپنا امیدوار لانے پر زور دیا ہے جب کہ میرپورخاص، نوابشاہ، سکھر، لاڑکانہ اور ٹنڈوالہ یار کی نشستوں پر ایم کیو ایم بات کرنے پر راضی ہے۔