ایچ ای سی کی خودمختاری ختم، صدارتی آرڈیننس منظور

صدر مملکت نے ہائرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس2021 کی منظوری دے دی۔ ہائرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق 26مارچ سے ہوگا جس سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری ختم ہوجائے گی۔
آرڈیننس میں کہا گیا ہےکہ ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے اور چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2 سال جب کہ ارکان کی تعیناتی 4 سال کےلیے ہوگی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کو 26 مارچ کو عہدے سے ہٹایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Rating

Back to top button