ایک شخص نے بزرگ شہری کیلئے ٹریفک روک دیا

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے بزرگ شہری کو مصروف شاہراہ عبور کرنے میں مدد کے لیے ٹریفک روک دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معمر شخص چھڑی کی مدد سے سڑک کراس کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن کوئی بھی گاڑی رکنے کو تیار نہیں ہے ایسے میں ایک موٹر سائیکل سوار نے ٹریفک کے آگے لاکر اپنی موٹر سائیکل روک دی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کے اس اقدام کی وجہ سے ساری گاڑیاں رک گئیں اور معمر شخص نے باآسانی سڑک عبور کرلی۔