بابراعظم کو پی ایس ایل میں بھی کپتانی چھوڑنے کے مشورے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی قیادت چھوڑنے کے مشورے ملنے لگے۔ورلڈکپ کی ناکام مہم کے بعد بابر اعظم تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوگئے تھے،اب ان کو پی ایس ایل میں فرنچائز ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کے بھی مشورے ملنے لگے ہیں۔
سابق کپتان وسیم اکر م کا نجی ٹی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میں نے تو 2 سال قبل بھی بابر اعظم سے کہا تھا کہ لیگ کرکٹ میں قیادت نہ کرو،آپ ایک بڑے کرکٹر ہیں،اپنی رقم لیں میچز کھیلیں رنز بنائیں گھر جائیں اور نئے ایونٹ میں شرکت کی تیاری کریں، پاکستان ٹیم کی کپتانی تو ٹھیک مگر لیگ کرکٹ میں یہ بلاوجہ اضافی دباؤ بڑھانے والی بات ہے۔