بارش نے سری لنکا کے خلاف انگلینڈ کی کلین سویپ کی خواہش پر پانی پھیر دیا
ٹام کورن سری لنکا کے خلاف بھائی سیم کورن کے نقش قدم پر چلے تاہم بارش کے سبب انگلینڈ تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں کلین سویپ سے محروم رہا۔
ٹی 20 سیریز کو 3 کے مقابلے صفر سے جیتنے کے بعد انگلینڈ ون ڈے سیریز میں بھی اسی طرح جیتنے کا خواہشمند تھا اور پوری سری لنکن ٹیم کو صرف 41.1 اورر میں ہی پویلین بھیج دیا جس میں ٹام کورن نے 10 اوورز میں 35 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل سیم کورن نے جمعرات کے روز اوول میں کھیلے گئے میچ میں 48 رنز دے کر 5 وکٹس حاصل کی تھی اورانگلینڈ نے یہ میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔
تاہم سری لنکا کی اننگز کے بعد اس سے پہلے انگلینڈ کا جوابی کھیل شروع ہوتا تیز بارش شروع ہوگئی۔
ٹام کورن کی انگلینڈ کی جانب سے 6 میچز میں شمولیت کے بعد یہ پہلی کامیابی تھی، اس سے قبل انہوں نے ٹی 20 میں 34 اوورز کرائے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہ ہوئی۔
سری لنکا کی جانب سے صرف داسن شناکا نے بلے کے ساتھ کچھ مزاحمت دکھائی اور 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کا ٹاپ آرڈر تقریباً 15 میچز سے مشکلات کا شکار ہے اور نئے بال پر جلد وکٹ گنوا دیتا ہے۔
کاؤنٹی گراؤنڈ میں بھی یہی کہانی دہرائی گئی اور 15 اوورز میں 63 رنز کے اسکور پر 5 وکٹیں گر گئیں، کرس ووکس اور ڈیوڈ وِلے نے ابتدائی وکٹیں حاصل کیں۔
کرس ووکس نے سری لنکا کے کپتان کوسل پریرا کو 9 رنز پر اسٹمپ آؤٹ کیا۔
ڈیوڈ ولے نے سام کورن کے بعد نیا بال سنبھالا اور 2 اوورز میں 17 رنز دے کر ایوسکھا فرنینڈو کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
دھنانجیا ڈی سلوا جنہوں نے اوول کے گراؤنڈ میں 91 بنائے تھے اس میچ میں صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
پورے دورے کے دوران وکٹوں کے درمیان سری لنکن کھلاڑیوں کی رننگ کی صورتحال بہت بری رہی اور اس میچ میں ان کی اننگز 9 اوور سے پہلے ہی ختم ہوگئی۔
یوں ایک میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے انگلینڈ نے 3 میچز کی سیریز میں 2 صفر سے کامیابی حاصل کرلی۔
قبل ازیں سینٹر لی اسٹریٹ انگلینڈ مییں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 5 وکٹس جبکہ اوول میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔