بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کرونا کو شکست دینے میں کامیاب

کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن 3 ہفتوں تک زیر علاج رہنے کے بعد ممبئی کے ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔
اس بات کی تصدیق ان کے بیٹے ابھیشیک بچن نے بذریعہ ٹوئٹ کی کہ ان کے والد کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔
نانا وتی سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں زیرعلاج ابھیشیک بچن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے لکھا کہ ان کے والد کا ٹیسٹ منفی آگیا اور وہ گھر میں آرام کریں گے۔
انہوں نے لکھا کہ خدا کے کرم، ماں بابوجی کی برکتوں، دوستوں، مداحوں، قریبی لوگوں اور عزیزوں کی دعاؤں اور ناناوتی ہسپتال میں نرسنگ اور بہترین دیکھ بھال نے میرے لیے یہ ممکن بنایا کہ میں یہ دن دیکھ سکوں۔
🙏🏽 my father, thankfully, has tested negative on his latest Covid-19 test and has been discharged from the hospital. He will now be at home and rest. Thank you all for all your prayers and wishes for him. 🙏🏽
— Abhishek 𝐁𝐚𝐜𝐡𝐜𝐡𝐚𝐧 (@juniorbachchan) August 2, 2020
علاوہ ازیں خود امیتابھ بچن نے بھی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا کووڈ کا ٹیسٹ منفی آیا اور مجھے ڈسچارج کردیا گیا جس کے بعد میں گھر میں قرنطینہ میں آگیا ہوں۔
T 3613 – I have tested CoVid- have been discharged. I am back home in solitary quarantine.
Grace of the Almighty, blessings of Ma Babuji, prayers & duas of near & dear & friends fans EF .. and the excellent care and nursing at Nanavati made it possible for me to see this day . pic.twitter.com/76jWbN5hvM— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) August 2, 2020
واضح رہے کہ بالی وڈ اسٹار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد 11 جولائی کو انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔یہی نہیں بلکہ ابھیشیک بچن کی اہلیہ اور معروف بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی 8 سالہ بیٹی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی تاہم وہ گزشتہ ہفتے ہی صحتیاب ہوکر ہسپتال سے ڈسچارج ہوئی تھیں۔
77 سالہ امیتابھ بچن نے گزشتہ 5 دہائیوں میں 200 سے زیادہ بھارتی فلموں میں کام کیا۔اس کے ساتھ ہی وہ سابق سیاست دان اور ٹی وی ہوسٹ بھی ہیں اور ان کا پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کافی مشہور ہوا ہے۔بچنز کو اکثر بالی وڈ کا پہلا خاندان کہا جاتا ہے، جہاں امیتابھ بچن کی اہلیہ جایا بچن بھی اداکارہ ہیں اور وہ ایک مرتبہ پارلیمنٹ کی رکن بھی رہی ہیں۔تاہم گھر کے 4 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے باوجود جایا بچن اس عالمی وبا سے محفوظ رہی تھیں۔