بجٹ میں 12ہزار 970روپے ایف بی آر کاہدف مقرر
بجٹ میں آئندہ مالی سال کیلئے 12 ہزار 970 ارب روپے ایف بی آر ہدف مقرر کردیاگیا۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 5 ہزار 512 ارب روپے محصولات کا ہدف مقرر کیاگیا۔انکم ٹیکس کی مد میں آئندہ مالی سال 5 ہزار 454 ارب روپے وصولی کا ہدف مقرر کیاگیا۔آئندہ مالی سال انڈائریکٹ ٹیکسز کے تحت 7 ہزار 458 ارب روپے وصولی ہدف مقرر کیاگیا۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق سیلز ٹیکس کے ذریعے 4 ہزار 919 ارب روپے وصولی کا ہدف مقرر کیاگیا۔
کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 1 ہزار 591 ارب وصولی کا ہدف مقر ر کیاگیا۔فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 948 ارب روپے وصولی کا ہدف مقرر کیاگیا۔