بجٹ پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے تحفظات برقرار
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ارکان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی کے تمام تحفظات دور نہ کر سکی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے ساتھ پیپلز پارٹی کے تحفظات تاحال برقرار،مسلم لیگ ن مکمل طور پر پیپلزپارٹی کو نہیں منا سکی،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بجٹ اجلاس میں شرکت کے بغیر روانہ ہو گئے۔
سید نوید قمر اور سید خورشید شاہ اسحاق ڈار کے ہمراہ ایوان میں پہنچ گئے۔