برطانیہ ، اٹلی ، فرانس میں کرونا لاک ڈائون کیخلاف مظاہرے

سب سے بڑا مظاہرہ فرانس میں کیا گیا جس میں ایک لاکھ 60 ہزار افراد نے شرکت کی، مظاہرین نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جس میں ایس او پیز میں نرمی کے نعرے درج تھے۔ پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کیا۔اٹلی کے دارالحکومت کی سڑکیں بھی احتجاجی مظاہرین سے بھری رہیں۔ مظاہرے کے شرکاء نے کورونا لاک ڈاؤن اور زبردستی ویکسین لگانے کے عمل کو ’’آمرانہ اقدام‘‘ قرار دیتے ہوئے حکومت سے بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

اسی طرح لندن میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے کورونا پابندیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے کورونا کے نام پر صرف اس ماہ 6 لاکھ سے زائد افراد کو خودساختہ قرنطینہ پر مجبور کردیا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی بھارتی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے کئی ممالک میں کورونا لاک ڈاؤن سخت کردیا گیا ہے جس پر دو سال سے کبھی قرنطینہ، کبھی کرفیو اور کبھی لاک ڈاؤن کی پابندی کا سامنا کرنے والے شہری غصے سے بھپر گئے اور سڑکوں پر نکل آئے۔

Back to top button