برطانیہ میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد چاقو زنی کی وارداتیں پھر بڑھ گئيں

برطانیہ میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد چاقو زنی کی وارداتیں پھر بڑھ گئيں۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چاقو زنی کی 18 وارداتیں ہوئیں جس میں 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
31 مئی کو ایک ہی دن میں لندن سمیت تین علاقوں میں سرِعام چاقو زنی کی وارداتوں میں تین افراد مارے گئے جبکہ ایک اور واقعے میں نوجوانوں نے لمبے لمبے چھرے اُٹھاکر سرِعام ایک شہری کو زخمی کیا۔
اس کے علاوہ رواں سال اب تک لندن شہر میں 20 افراد چاقو زنی کے واقعات میں قتل کردیے گئے۔

Back to top button