برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کا دنیا کا پہلا کیس چین میں نکل آیا

چین میں برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق صوبے جیانگسو کے 41 سالہ شخص میں برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔
کمیشن نے بتایا کہ متاثرہ شخص شہر زی جیانگ کا رہائشی اور بخار اور دیگر علامات پر 28 اپریل کو اسپتال میں داخل ہوا اور 28 مئی کو اس شخص میں H10N3 ایوین انفلوئنزا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔
کمیشن کے مطابق متاثرہ شخص کی حالت اب بہتر ہے اور جلد اسے اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔