بشریٰ انصاری کا چاہت فتح جیسے لوگوں کو وائرل کرنے والوں سےمایوسی کا اظہار

معروف ورسٹائل شوبز شخصیت سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ وہ چاہت فتح علی خان جیسے لوگوں کو وائرل کرنے والوں سےمایوس ہیں۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی وائرل کلچر عام ہوتاجارہا ہے،اس کلچر کے تحت کوئی بھی راتوں رات اسٹار بن سکتاہے جیسے چاہت فتح علی خان سوشل میڈیا پر وائرل ہوکر مشہور ہوئے۔

سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھے پاکستان کے وائرل کلچر اور ہمارے لوگوں کی ذہنیت پر افسوس ہےکہ یہ کس طرح کی چیزوں کو وائرل کررہے ہیں، یہ وائرل ٹرینڈ میری سمجھ سےبالاتر ہے۔

بشریٰ انصاری نےکہا کہ چاہت فتح علی خان اور ان جیسےکئی دوسرےلوگ جس چیز کےلیے مشہور ہورہے ہیں اس پرکہنے کےلیے میرےپاس الفاظ نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ کس طرح موسیقی کی کھلے عام بےعزتی ہورہی ہے۔ماضی کےمقبول گانوں اور موسیقی کا اس طرح استحصال مجھ سے برداشت نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان نے اپنے منفرد انداز اور بےسُری آواز میں ماضی کےمقبول گانے گائے،ان کا سب سےزیادہ وائرل ہونےوالا گانا ‘بدوبدی’ ہےجو ماضی میں ملکہ ترنم میڈم نور جہاں نے گایا تھا۔

خواتین کااپنی حالت کاذمہ دارشوہرکوٹھہراناغط ہے،عائشہ عمر،شائستہ لودھی

Back to top button