بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر امریکاروانہ

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری امریکا میں 8 روز قیام کریں گے اور اس دوران چیئرمین پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول امریکا سے واپسی پر دوبارہ آزاد کشمیر میں الیکشن مہم شروع کریں گے۔خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پہلے ہی نجی دورے پر امریکا میں موجود ہیں۔
ووٹ صرف تیر کا،
اسلام گڑھ، میرپور آزاد کشمیر کی عوام نے تاریخی مہنگائی، بیروزگار اور ملک کی بدترین معاشی صورتحال کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا۔@BBhuttoZardari #MirpurMainTeerChaleyGa pic.twitter.com/L4wH4LyQv0— PPP (@MediaCellPPP) July 9, 2021
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو گزشتہ دنوں آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابی مہم میں مصروف تھے جہاں انھوں نے پیپلزپارٹی کے جیالوں سے خطاب کے دوران انتخابات میں کامیابی کے لیے دن رات ایک کرنے کی اپیل کی ، ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی عوام نے بے روزگاری ، مہنگائی اور کرپشن کیخلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے .
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا اسلام گڑھ، میرپور آزاد کشمیر میں عوامی جلسے سے خطاب، اسلام گڑھ کی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا کہ 25 جولائی کو عوامی حکومت بناکر کٹھ پتلی راج کو کشمیر سے نکال پھینکے گے۔@BBhuttoZardari #MirpurMainTeerChaleyGa pic.twitter.com/hQuulk7lXG
— PPP (@MediaCellPPP) July 9, 2021