آئینی ترامیم : بلاول بھٹو کی وزیر اعظم اور فضل الرحمٰن سے ملاقاتیں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئینی ترامیم کی منظوری کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقاتیں کی ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں  وزیر خارجہ اسحٰق ڈار،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،شیری رحمن، نوید قمر اور مرتضی وہاب بھی شامل تھے۔

دریں اثنا بلاول بھٹو زراری وہاں سے جے یو آئی کےسربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش پہنچےجہاں بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے ان کا استقبال کیا۔وہ آج صبح ہی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

بلاول کی آمد سےکچھ دیر قبل ہی پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمٰن سےملاقات کی تھی اور آئینی ترامیم پر بات کی تھی۔

 

آئینی مسودہ کابینہ سے منظوری کے بعد سینیٹ میں آ جائے گا : عرفان صدیقی

یاد رہےکہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز بھی مولانا فضل الرحمٰن سے دو ملاقاتیں کی تھیں، پہلی ملاقات کے وقت کل پی ٹی آئی کاوفد پہلے سے موجود تھا جس پر بلاول نے باہر رک کر مولانا  فضل الرحمٰن کا انتظار کیاتھا۔

Back to top button