منتخب نمائندوں کو آئینی عدالت کا مینڈیٹ عوام نے دیا : بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آج کے کئی مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کرچکے ہیں۔ بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ منتخب نمائندوں کو عوام نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مینڈیٹ دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے 2007 سے ہر الیکشن میں عدالتی اصلاحات کے نفاذ کے منشور کے ساتھ حصہ لیا ہے، جن میں وفاقی آئینی عدالتوں کاقیام شامل ہے۔

پشاور ہائی کورٹ: آئینی ترمیم اور پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل

میثاق جمہوریت

بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ 2006 کا میثاق جمہوریت، پی پی پی کے 2013 اور 2024 کےانتخابی منشور میں وفاقی آئینی عدالت کاذکر موجود ہے،آج کے کئی مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کرچکے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آئینی عدالت کےلیے موجودہ مخالفت ذاتی پسند و نا پسند یا موجودہ سیاسی حالات کی بنیاد پر ہے، آئینی عدالت کےحوالے سے تقریباً دو دہائیوں سے ہماری جماعت کا مستقل مؤقف ایک ہی رہاہے۔

آئینی عدالت کا مینڈیٹ عوام نے دیا

بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ میری قیادت میں ہر انتخاب میں منتخب ہونےوالے نمائندوں کو عوام نے وفاقی آئینی عدالت کےقیام کا مینڈیٹ دیا ،جس میں سب کی مساوی نمائندگی ہو۔

Back to top button