بنگلا دیشی ڈومیسٹک بائیوببل میں ’اجنبی‘ کی انٹری

ڈھاکا پریمیئر لیگ کے دوران قائم بائیو سیکیور ببل میں اجنبی کی انٹری نے کھلبلی مچادی، بنگلا دیشی بورڈ نے ڈومیسٹک ایونٹ کے دوران بائیو ببل قواعد کی خلاف ورزی کی تحقیقات شروع کردیں۔یہ خلاف ورزی بنگہ بندھو لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کلب کے پریکٹس سیشن میں ہوئی ہے، اس معاملے کا بی سی بی اور کرکٹ کمیٹی آف ڈھاکا میٹروپولس نے فوری نوٹس لیا ہے، سی سی ڈی ایم کے چیئرمین قاضی انعام احمد کا کہنا ہے کہ بورڈ اور ہم نے اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے۔شکیب الحسن گذشتہ دن گراؤنڈ پر پریکٹس کررہے تھے کہ ایک غیرمتعلقہ شخص گراؤنڈ میں پہنچ گیا تھا، جس پر بورڈ حکام کی جانب سے بھی برہمی کا اظہار کیا جارہا اور اس بات کا پتہ چلایا جارہا ہے کہ آخر اس شخص کی سخت ترین بائیوسیکیور ببل میں انٹری کس طرح ممکن ہوئی۔

Back to top button