’بچوں کو فیل ہونا سکھائیں‘

اداکارہ حرامانی نے بچوں کی کامیابی کے لیے والدین کو مختلف مشورے دیے ہیں۔

حرا مانی نے حال ہی میں اپنے بیٹے کے ہمراہ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام والدین کے لیے ایک غور طلب پیغام شیئر کیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں والدین کے لیے لکھا کہ بچوں کے فیل ہونے سے نہ ڈریں اور بچوں کو فیل ہونا سکھائیں، فیل ہونے دیں کیوں کہ کبھی کبھی آپ غلط جگہ پاس ہورہے ہوتے ہیں اور وہاں پاس ہونے سے صرف پاس ملتا ہے جیت نہیں۔

حرا مانی نے لکھا کہ اور جب جیت ہار میں بہت مرتبہ ہار ملتی ہے تو پھر آپ کو کوئی ہرا نہیں سکتا، کسی بھی ریس کا حصہ بننے کی ضرورت نہیں، اپنی لائن خود بنائیں، اس کو خود مٹاؤ پھر بناؤ، پھر مٹاؤ اور پھر بناؤ۔

خیال رہے کہ اداکارہ اس سےقبل بیٹے کو نقل کیلیے اکسانے پر مداحوں کی تنقید کی زد میں آگئی تھیں۔

حرا نے بیٹے کی تعریف کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ ‘یہ پوسٹ تمہارے لیے ہے ابراہیم، تم نے امتحانات میں نقل نہیں کی، میرے کہنے پر بھی نہیں کی۔

Back to top button