بھارتی کرکٹ بورڈ دھمکیاں دے رہا ہے

جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے سے روکنے کے لیے بھارت سے ملنے کا انکشاف کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں ہرشل گبز نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دھمکی دے رہا ہے، بی سی سی آئی غیر ضروری طور پرپاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہا ہے۔
Completely unnecessary of the @BCCI to bring their political agenda with Pakistan into the equation and trying to prevent me playing in the @kpl_20 . Also threatening me saying they won’t allow me entry into India for any cricket related work. Ludicrous 🙄
— Herschelle Gibbs (@hershybru) July 31, 2021
ہرشل گبز کا کہنا تھاکہ مجھےکے پی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے سے روکنےکی کوشش کی جارہی ہے اور دھمکی دی جارہی ہےکہ بھارت میں انٹری کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
دوسری جانب کشمیر پریمیئر لیگ کے صدر عارف ملک کا کہنا ہے کہ پلیئرز ایجنٹ سے اطلاعات ملی ہیں کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، بی سی سی آئی کے ہتھکنڈوں سے نمٹ لیں گے۔علاوہ ازیں سری لنکن کرکٹر تلکارتنے دلشان نے کے پی ایل میں آنے کا اعلان کردیا ہے۔