بھارتی گلوکارمہوش حیات کےساتھ کام کرنےکےخواہاں

مقبول بھارتی گلوکارواداکارگِپی گریوال نےحال ہی میں ایک انٹرویومیں بتایاکہ انہیں پاکستانی ادکارہ مہوش حیات کاکام بےحد پسندہے۔ بھارتی گلوکارواداکارروپندرسنگھ گِپی گریوال دودن کےلیےپاکستان آئے ہیں اورانہوں نےگوردوارہ ننکانہ صاحب پرحاضری بھی دی۔
گِپی گریوال کی جانب سےگوردوارےپرحاضری کی تصاویرسوشل میڈیا پرشیئرکی گئیں جووائرل ہورہی ہیں۔ گِپی گریوال سےایک انٹرویوکےدوران سوال کیا گیا کہ’اگر آپ کوکسی پاکستانی اداکارہ کےساتھ کام کرنےکاموقع ملےتووہ کون سی اداکارہ ہوگی جس کےساتھ آپ کام کریں گے؟‘۔ اس سوال کےجواب میں بھارتی گلوکارنےکہا کہ ’میں تمام پاکستانی فلمیں دیکھتا ہوں، پاکستانی فلمیں کافی اچھا بزنس بھی کررہی ہیں، میں نےایک پاکستانی فلم دیکھی میں پنجاب نہیں جاؤں گی،اس میں، میں نےمہوش حیات کودیکھا، مجھےان کا کام بہت اچھا لگا۔
گِپی گریوال نے مزید کہا کہ اس لیے میں یہی چاہوں گا میں ان کےساتھ کام کروں۔ بھارتی گلوکار کی پاکستان آمد، مہمان نوازی کی تعریف کیےبغیررہ نا سکے۔ انٹرویومیں پاکستان سےمتعلق دنیا کوپیغام دینےکا سوال کیاگیا توگلوکارکا کہنا تھا کہ’جب آپ باہربیٹھ کےچیزیں سنتےہیں تووہ کچھ اورہوتی ہیں جب میں یہاں خود آیا اورچیزیں دیکھیں توبات کوئی اورتھی‘۔انہوں نےکہا کہ میں تمام لوگوں کویہی کہوں گا کہ مجھےیہاں سےاتنا پیارملا اوراب میں یہاں ایک دومہینےکےاندراندراپنےبچوں اورفیملی کوبھی لاؤں گا،میرایہاں بہترین استقبال ہوا۔ گلوکارکا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں پوری دنیا گھوما ہوں،میں کہیں بھی جانےکےلیےاتنا پُرجوش نہیں ہواجتناپاکستان آنےکےلیےہواہوں۔
