بھوک کے ہارمون کا دماغ سے کیا تعلق ہے؟

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ بھوک کے ہارمون فیصلہ سازی کی صلاحیت کو متاثر کرسکتے ہیں۔بھوک کے وقت پیٹ میں بننے والا ہارمون جانوروں کے دماغ کے فیصلہ کرنے والے حصے کو متاثر کرسکتا ہے۔
سائنس دانوں نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ بھوک کی حالت میں بننے والے ہارمون کس طرح دماغ کے ہِپوکیمپس (دماغ کا فیصلہ سازی کرنے والا حصہ جو سمجھنے اور یادداشت کو استعمال کرنے میں مدد دیتا ہے) حصے کی کارکردگی کو اس وقت متاثر کرتا ہے جب جانور کھانے کاسوچ رہا ہوتا ہے۔
تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر اینڈریو میک ایسکل کا کہنا تھا کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ ہماری بھوک ہمارے فیصلوں کو متاثر کر سکتی ہے۔ پیٹ کے بھرے ہونے یا خالی ہونے کی وجہ سے کھانا مختلف معنی رکھتا ہے۔