بیرسٹرگوہرعلی خان بلامقابلہ چیئرمین تحریک انصاف منتخب

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں سابق وزیراعظم عمران خان کے نامزد کردہ بیرسٹرگوہرعلی خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف نیازاللہ نیازی کا کہنا ہے کہ بیرسٹرگوہرعلی خان چیئرمین پی ٹی آئی جبکہ عمر ایوب مرکزی جنرل سیکرٹری ہونگے۔
نیازاللہ نیازی نے کہا کہ یاسمین راشد پی ٹی آئی پنجاب کی صدرہوں گی، حلیم عادل شیخ تحریک انصاف سندھ کےصدر بن گئے۔ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا جبکہ منیر احمد بلوچستان کے صد رہوں گے۔