آئینی ترمیم کے حوالے سے جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے : بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہماری بات چیت جاری ہے، ہم جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل اس نتیجے پر پہنچ چکے تھے کہ اتفاق رائے ہو جائےگا، آج بھی ہماری مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ آئینی ترمیم میں شامل شقوں پر طویل گفتگو ہوئی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے بتایاکہ حکومت کی طرف سے ہمارے ساتھ آئینی ترمیم کا چوتھا مسودہ شیئر کیاگیا ہے،حکومت نے اب تک ہمیں چار مسودے فراہم کیےہیں اور وہ چاروں ایک جیسے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ چوتھے مسودے میں 26 آرٹیکلز کی ترامیم موجود ہیں، ابھی ہماری بات چیت جاری تھی لیکن خصوصی کمیٹی نےاس مسودے کو منظور کرلیا ہے،ہماری بات چیت جاری ہےہم جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نےکہا کہ ہمارا واضح مؤقف تھاکہ آئینی ترمیم پر ہمارا اتفاق رائے عمران خان کی جانب سےدی جانے والی ہدایات سےمشروط ہوگا۔

اتفاق رائے ہوچکا، آئینی ترمیم کرکے دکھائیں گے : بلاول بھٹو

بیرسٹر گوہر کاکہنا تھا کہ آج ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دیں گے اور ہم کوشش کریں گےکہ کل ان سے ملاقات ہوجائے اور ان سے ملاقات کےبعد ہم آئینی ترمیم پر اپنی حتمی رائےدیں گے۔

بیرسٹر گوہر نےکہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سےملاقات کےبعد ہم ایک اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں،خصوصی کمیٹی میں ہمارے اور جے یو آئی کے نمائندوں نے جو تجاویز دی تھی اور جو مسودہ انہوں نےہمیں فراہم کیا ہےوہی منظور ہوا ہے جس پر ہماری جے یو آئی سربراہ کے ساتھ بات چیت ہورہی ہے۔

Back to top button