تاپسی کی شادی، کرینہ کے تجربات اور سنگیتا کی محبت

سنگیتا بجلانی نے 61 برس کی عمر میں شوبز میں واپسی کا عندیہ دیا—فائل
شوبز کی دنیا میں آئے روز نئی کہانیاں، چہ مگوئیاں اور خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، گزشتہ ہفتے بھی لولی وڈ، بولی وڈ اور ہولی وڈ میں کئی ایسی خبریں آئیں جن سے فلمی شائقین بے خبر رہے۔
گزشتہ ہفتے کی سب سے اہم خبروں میں بولی وڈ اداکارہ تاپسی پنو کا شادی سے متعلق دیا جانے والا بیان تھا، جس میں انہوں نے والدین کی اہمیت پر کھل کر بات کی۔
تاپسی کی شادی
اپنی فلم ’حسین دلربا‘ کی ریلیز کے موقع پر ایک انٹرویو میں تاپسی پنو نے کہا کہ ان کے والدین چاہتے ہیں کہ وہ جلد سے جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں، کیوں کہ انہیں یہ بھی ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں ان کی بیٹی کنواری نہ رہ جائے۔
تاپسی پنو کی فلم حسین دلربا کو بھی کافی پسند کیا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
تاپسی پنو کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی شادی کا فیصلہ نہیں کیا لیکن وہ بھی جب بھی شادی کریں گی تو اس میں والدین کی رضامندی شامل ہوگی اور وہ ان کی رائے کے خلاف قدم نہیں اٹھائیں گی۔
تاپسی پنو کے اس وقت تعلقات سابق بیڈمنٹن کھلاڑی اور کوچ متھیاس بوئے سے ہیں اور چہ مگوئیاں ہیں کہ وہ ان ہی سے شادی کریں گی۔