تحریک تباہی نے9مئی کوپاک فوج کاتختہ الٹنے کی سازش کی

سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کاکہنا ہے کہ تحریک تباہی نے 9مئی کو پاک فوج کا تختہ الٹنے کی سازش کی۔
تفصیلا ت کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں عدلیہ کا بے حد احترام ہے،عدالتوں میں حاضری کواپنا فرض سمجھتے ہیں،شریف خاندان اور لیگی رہنماؤں نے سختیاں جھیلیں۔نوازشریف کے سامنے ان کی بیٹی کو گرفتارکیا گیا، نواز شریف نے دو بارجلاوطنی برداشت کی، لیگی قائد نے وطن واپس آکر خود کو قانون کے سامنے پیش کیا۔