ججوں،اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات کی تشہیر کے معاملے میں جاری تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
اداروں اورعدلیہ کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجسنی (ایف آئی اے) نے باضابطہ طور پر 115 انکوائریاں رجسٹر کرلیں۔ ایف آئی اے نے غلط معلومات پھیلانے والے 65 افراد کو نوٹس بھی بھیج دئیے، جن میں میڈیا اور سوشل میڈیا سے وابستہ 47 افراد بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر عدلیہ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ 18 جنوری کو عدلیہ مخالف مہم کے معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا تھا، جس میں حساس اداروں کے افسران نے پلان آف ایکشن پیش کر دیا۔ اگلے مرحلے میں عدلیہ مخالف مواد پھیلانے والوں کی گرفتاریاں متوقع ہے۔

Back to top button