جسٹس امیر بھٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جسٹس امیر بھٹی نے بطور 51 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

گورنر ہاؤس میں منعقد حلف برداری کی تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے جسٹس امیر بھٹی سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب ٰ عثمان بزدار سمیت سینئر ججز، صوبائی وزرا، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

جسٹس امیر بھٹی 8 مارچ 1962 کو وہاڑی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی اور 1985 میں ملتان کی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری لی جب کہ وہ 12 مئی 2011 میں ایڈیشنل جج بھرتی ہوئی۔

جسٹس محمد عامر بھٹی 08 مارچ 1962 ضلع وہاڑی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی۔

انہوں نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے 1985 میں قانون کی تعلیم مکمل کی اور پیشہ ورانہ وکالت کا آغاز 1986 کیا جبکہ 1988 میں ہائیکورٹ میں بطور ایڈووکیٹ انرول ہوئے۔

1999 میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکریٹری مقرر نامزد ہوئے۔

بعدازاں 2001 میں عدالت عظمیٰ میں بطور ایڈووکیٹ انرول ہوئے۔

پاکستان میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے علاوہ جسٹس محمد عامر بھٹی انٹرنیشنل بار ایسوسی ایشن لندن کے 94-1991اور امریکن بار ایسوسی ایشن (اے بی اے) کے 02-2000 کے عرصے میں ممبر رہے۔ ۔

جسٹس محمد عامر بھٹی 2011 میں لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات ہوئے تھے۔

Back to top button