جنرل فیض نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف ووٹ دینے کا کہاتھا : خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مولانا فضل الرحمٰن سےبحث کے دوران انکشاف کیا کہ جنرل فیض حمید نے سینیٹ چیئرمین کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کےخلاف تین ووٹ دینے کاکہا تھا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف ںے پارلیمنٹ سےگرفتاریوں کےمعاملے پر تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کےاجلاس میں کہی۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر جماعتوں کےبھی ارکان بھی موجود تھے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت پر تنقید کی اور گرفتاریوں کی مذمت کی تو ن لیگ کےرہنما خواجہ آصف ناراض ہوگئے اور کمیٹی کا بائیکاٹ کردیاکہا کہ میں اس کمیٹی کا رکن ہی نہیں بنتا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے خواجہ آصف کو واپس بیٹھنےکا کہا۔
خواجہ آصف نےکہا کہ یہ کوئی بات نہیں ہوئی ایک سائیڈ سےتنقید ہوئی، پی ٹی آئی نےچار سال کیاکیا؟ نواز شریف منت کرتارہا میری بیوی بیمارہے میری کال پر بات کروادیں،یہ کیابات ہوئی کہ اس وقت سب ٹھیک تھااور اب سب غلط ہے؟
علی امین گنڈاپور کا افغانستان سے خود مذاکرات کا کہنا فیڈریشن پر حملہ ہے : خواجہ آصف
مولانا فضل الرحمٰن نےان سے کہاکہ یہ والی بحث اسمبلی میں کریں۔خواجہ آصف نےکہا کہ میں سینیٹ الیکشن میں پروڈکشن آرڈر پر ایوان آیاتھا،میں اپوزیشن لیڈر چیمبر میں موجود تھامجھے جنرل فیض حمید کافون آیا،مجھےکہا گیا کہ آپ کے تین ووٹ ہے گیلانی کےخلاف دینے ہیں،تب آپ لوگ نشےمیں تھے؟ تب آپ کو سب ٹھیک لگ رہاتھا۔
دریں اثنا خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس کل دوپہر بارہ بجےدوبارہ طلب کرلیاگیا۔ چیئرمین خورشید شاہ نےاجلاس صبح دوبارہ طلب کرلیا۔مولانا فضل الرحمٰن اور عمر ایوب کو کمیٹی کا رکن بنادیاگیا۔